حیدرآباد۔یکم اگسٹ (اعتماد نیوز) آج جے این ٹی یو اعلی تعلیمی کاؤنسل کے
پاس اسٹوڈنٹ فڈریشن آف انڈیا کے ارکان نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے فیس
رئمبرسمنٹ اسکیم کی منسوخی کے خلاف سخت احتجاج درج کیا۔ انہوں
نے تلنگانہ
میں دوبارہ اس اسکیم کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم
کی منسوخی سے طلبا کو شدید نقصان ہوگا۔ اس موقع پر چند ارکان نے گیٹ چڑھنے
کی کوشش کی جس پر پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کر لیا۔